28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بنا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بن کر سامنے آیا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دن تمام سائنسدان اور جو لوگ اس میں شریک تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور درجنوں سائنسدانوں نے دہائییوں کام کیا ہے، ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مجبور کیا گیا کہ ٹی وی پر آکر معزرت کریں، بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر تھے جنہوں نے اس کی مذمت کی، ڈاکٹر عبد القدیر خان ہمارے قومی ہیرو تھے ہیں اور رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پریس کانفرنس 26 ویں ترمیم کے زکر کے بغیر نامکمل ہے، انصاف نا پید ہوگیا ہے، عدالتی عمل سست روی کا شکار ہے، 26 ویں ترمیم آئین کی قبر ہے اور عدلیہ کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ ترامیم آئین کے اصولوں کے خلاف ہے، ججز کی تقرری کے فیصلے متنازع ہیں، انصاف کی چوری ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا کیس لگوانے کے لیے ہمیں احتجاج کرنا پڑتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی شنوائی کے لیے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اراکین قومی اسمبلی نے بھی احتجاج کیا، ہمارے سے قائم مقام چیف جسٹس نے وعدہ کیا لیکن وعدہ وفا نہیں کیا گیا، ممبر پارلیمنٹ کی کوئی عزت نہیں، انصاف لینے کے لیے گرمی میں سڑنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر ناحق قید ہے، کیسز کو سن تو لیا جائے، کیا اس کے لیے پورے ملک کی اپوزیشن کو احتجاج کرنا پڑے گا؟ عدلیہ پاکستان میں بے بس ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان میں عدلیہ کی صورتحال سے متعلق لوگ باتیں کر رہے ہیں، ہم صرف اپنے لیڈر کی رہائی چاہتے ہیں، ابھی جنگ ہوئی اس قوم نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو شکست دی، مودی ایک گھٹیا انسان ہے، بانی پی ٹی آئی نے بار بار کہا کہ مودی گھٹیا انسان ہے یہ دوبارہ بے غیرتی کرے گا۔
شیخ وقاص نے کہا کہ اس ملک کے لیے ہمارا مال ، جان اور بچے بھی قربان ہے، ہمیں متحد ہونا ہوگا، امن کے دور میں بھی ہمیں ہمارا حق دیا جائے، فارم 47 کی حکومت سیاسی جماعت پر ظلم و بربریت بند کرے، اب بینچ دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ فیصلہ کیا آئے گا، ہمارے وکلاء ہمیں بتا دیتے ہیں، یہ سسٹم ننگا ہوگیا ہے، ہم آخری گیند تک لڑیں گے، دنیا دیکھ رہی ہے اور ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، 26 ویں ترمیم کو ختم کرنا ہوگا، اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، ہر چیز کا جنازہ نکل جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔