چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو ایک پیج پر لا سکتا ہے اسے آپ نے جیل میں بند کر رکھا ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ آپ نے تو ابھی تک بھارت کو منہ توڑ جواب بھی نہیں دیا، آپ انڈیا کو کم ازکم یہ سمجھ کر جواب دیں کہ آپ کے سامنے عمران خان کھڑا ہے اور ساتھ میں یہ پیغام ہو کہ ہم سوچیں گے نہیں بلکہ بدلہ لیں گے۔ بھارت کو ایک ہی شخص جواب دے سکتا ہے اور وہ ہے عمران خان۔

مزید پڑھیں: ہر کوئی کہہ رہا ہے میں ہارڈ لائنر ہوں، عالیہ حمزہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ اردلی حکومت بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی، پہلگام واقعے پر فوری اے پی سی بلانا چاہیے تھی عمران خان کو ساتھ بٹھانا چاہیے تھا، آپ ہم سے لڑنا چھوڑ دیں، جبری گمشدگی چھوڑ دیں، ہماری کوئی لڑائی نہیں ہمیں گرفتار کرنا چھوڑ دیں، ہم تو قانون کی عمل داری اور عدلیہ کی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے وکلا صفائی اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ آر اے بازار میں اہم تنصیبات پر حملے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 118 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی آئی جج امجد علی شاہ شیخ رشید عالیہ حمزہ عمر ایوب عمران خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی ا ئی جج امجد علی شاہ عالیہ حمزہ عمر ایوب انسداد دہشتگردی عدالت کیس کی سماعت عالیہ حمزہ بھارت کو

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:

عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار