جنرل حسین سلامی اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینئر جوہری سائنسدانوں محمد مہدی طهرانچی و فریدون عباسی کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے مقابلہ جاری ہے۔ امام خمینی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، فضائی حدود بند کردی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے، ایران کے آرمی چیف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔