یومِ تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، دور اندیشن قیادت، سائنسدانوں اور انیجنئرز نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ یہ دن پاکستان کی اپنی خود مختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، یومِ تکبیر ہمارے مؤثر اور کم از کم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔ قابلِ اعتبار کم از کم ڈیٹرنس کا نظریہ خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کے قیام پر مبنی ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی اور امن کی ضامن ہے۔
مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس دن ہم سب عہد کریں کہ مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد، چوکس اور پرعزم رہیں گے، مسلح افواج اُن قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جن کی بدولت یہ سنگِ میل حاصل ہوا۔ پاکستان کو استحکام اور خود انحصاری کی طرف لے جانے کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہماری جوہری صلاحیت دفاعی مقاصد کیلئے اور امن کی ضامن ہے، سربراہان پاک افواج
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیر اس موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر ابھرا، یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن وجود کیلئے جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جوہری صلاحیت صرف اور صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہے اور یہ امن کی ضامن ہے۔