خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’جواب ‘‘دیدیا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی ایک مثال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔
چینی ملکیت والی کمپنی وولوو کارز نے 3 ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟
خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان پر کہا کہ علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے، اس پر غور کیا جاسکتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
وزیرِ اعظم شہبازشریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔