مودی اپنی اوقات پراترآیا ،بھارتی صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ کیاہوگیا؟خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد:وزیردفا ع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنی اوقات پراترآیاہے ،بھارتی صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ کیاہوگیا؟
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ڈیجیٹل اورسائبر وائرفیئر میں ہمیں بھارت کے خلاف مثالی کامیابی ملی ،چندگھنٹوں میں جو بھارت کے ساتھ کیااس کی مثال نہیں ملتی،ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وارفیئرمیں نئی تاریخ رقم کی۔نریندرمودی کی دھمکیو ں سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ مودی اپنی اوقات پر اترآیا۔ مودی جیسے لوگ اقتدر میں آجائیں تو ملک کےساتھ دنیاکاامن بھی تباہ کرتے ہیں ، موی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظرآرہی ہے جو واقع ہو چکی ہے ۔پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ علیمہ خان کے بیان پر غیورکیاجاسکتاہے کہ یہ کیاچاہتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں کروڑوں مزدور، کسان، بینک ملازمین اور ٹرانسپورٹ ورکرز نے مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی۔ رپورٹ کے مطابق 30 سے 40 کروڑ افراد نے بھارت بند میں حصہ لیا، جس سے ریلوے اسٹیشن سنسان، بینک بند، اور بازار مکمل ویران ہو گئے۔ کیرالا، پنجاب، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں دفاتر، اسکول، پبلک ٹرانسپورٹ اور انڈسٹری سب کچھ بند رہا۔ سی آئی آئی کے مطابق صرف ایک دن میں معیشت کو تقریباً 15,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ یہ احتجاج کسان دشمن پالیسیوں اور مزدور کش قوانین کے خلاف کیا گیا۔ بینکنگ نظام مفلوج ہو چکا ہے اور گاؤں سے لے کر شہروں تک لوگ حکومت سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم، بھارتی مین اسٹریم میڈیا کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جب کہ سوشل میڈیا پر #BharatBandh2025 ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کسانوں نے ایک بار پھر دہلی کی سرحدوں کا رخ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 020-21 میں جو وعدے کیے گئے تھے، وہ وفا نہیں ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف احتجاج نہیں، بلکہ عوامی اعتماد کا بحران ہے۔ دوسری جانب ملک میں اقلیتوں، خواتین، قبائلیوں اور نچلی ذاتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور عدم تحفظ کا ماحول بھی عوامی غصے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صرف اونچی ذات کے ہندو ہی اس ملک میں محفوظ ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھارت بند اب صرف ایک دن کی ہڑتال نہیں بلکہ ایک انقلاب کی دستک ہے۔ عوامی صبر ختم ہو چکا ہے، اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر واضح عدم اعتماد سامنے آ چکا ہے۔