بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے ’آپ کو‘ کیا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکر ہے عمران خان کا کیس لگ گیا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ عملے نے غلطی سے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت

انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف طریقوں سے دھمکایا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آ جائےگا، ایسی چیزیں نہ کی جائیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ سامنے آکر ہم سے بات کی جائے اور بتایا جائے کہ آخر آپ چاہتے کیا ہیں، وہ چیز بتائی جائے جو عمران خان کو رہائی کے لیے چھوڑنی پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی بات کرنی ہے سامنے آکر کی جائے، اور ہمیں بتایا جائے کہ آپ چاہتے کیا ہیں، کیوں کہ عمران خان تو کہہ چکے ہیں کہ انہیں ساری زندگی بھی جیل میں رہنا پڑا تو رہ لیں گے مگر جھکیں گے نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پارٹی کو ملک گیر تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا بلکہ تحریک ملک گیر ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو صرف اس لیے جیل میں رکھا گیا ہے تاکہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا سکے، لیکن ایسا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان

عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی نظریے کے ساتھ کھڑا نہیں اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کے لیے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف ڈھیل ڈیل علیمہ خان عمران خان رہائی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پاکستان تحریک انصاف ڈھیل ڈیل علیمہ خان عمران خان رہائی وی نیوز علیمہ خان نے کہاکہ نے کہا کے لیے

پڑھیں:

اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم استعفیٰ دینے کے لیے تیار، اعظم سواتی کے حوالے سے اہم سوال پوچھ لیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔

بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔

اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا

واضح رہے کہ حال ہی میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کیں اور انہیں کلین چٹ دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی استعفی بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات کلین چٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال
  • عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے
  • پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے( ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، عمران خان)
  • عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں، علیمہ خان
  • اب ملک گیر تحریک ہو گی،زندگی بھر جیل میں رہوں گا ،جھکوں گا نہیں، عمران خان
  • ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت
  • پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، عمران خان
  • اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم استعفیٰ دینے کے لیے تیار، اعظم سواتی کے حوالے سے اہم سوال پوچھ لیا