جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔ وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکا کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاکستان بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے، کمیٹی میں مصدق ملک، لیگی راہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارتی سے ا گاہ
پڑھیں:
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف پاکستانی اپیل ناکام, بھارتی ویب سائٹ کا دعوی
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رات گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے پائی کرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے کا کہاتھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا خط لکھا تھا کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی اس بات کو مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔