وزیر خزانہ کا شفاف و ترقیاتی اقتصادی پالیسیوں کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی پالیسیوں کو شفاف، جامع اور ترقی پر مبنی یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے سٹیل کی صنعت کی مدد کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے’ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے اور غیر دستاویزی معیشت کو نظام کے تحت لانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔وفد نے وزیر خزانہ کو سٹیل کی صنعت کو درپیش اہم مسائل کے بارے میں بتایا۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔