خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کا علاقہ بھی شدید گرمی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح تخت بھائی میں پارہ 42 ڈگری تک جا پہنچا، جبکہ سیدو شریف سوات میں بھی گرمی کا زور رہا اور درجہ حرارت 40 ڈگری رہا۔
چترال کا موسم نسبتاً خوشگوار رہا، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم دیر کا درجہ حرارت 37 جب کہ تیمرگرہ لوئر دیر میں 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ بالاکوٹ اور دروش (چترال لوئر) میں گرمی کا اثر نمایاں رہا اور دونوں علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا پہنچا۔ اُدھر کالام میں موسم نسبتاً معتدل رہا، جہاں درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کاکول میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے چند دن مزید گرم رہنے کی توقع ہے، اس لیے دھوپ سے بچاؤ اور پانی کا زیادہ استعمال ضروری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا گیا گرمی کی ڈگری تک
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری
—فائل فوٹوصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے، دن میں درجۂ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار...
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرد آلود تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کا بھی امکان ہے اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 تک براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔