محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جنکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔دوسری طرف بلوچستان کے بعض مقامات اور  کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کو چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہا ولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاول 50، سکھر49 ،ملتان، سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا سکتا ہے۔علاہ ازیں بنوں ،ساہیوال،نوکنڈی میں 47، تربت میں 46، فیصل آباد، لاہور 45، حیدرآباد 44، راولپنڈی 43، اسلام آباد 42، کوئٹہ 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی امکان

کراچی:

بدھ سے وسطی و بالائی سندھ ہیٹ ویو کی نئی لہر کی لپیٹ میں آئیں گے جبکہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا جس کے مطابق بدھ سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں ایک اور ہیٹ ویو آنےکا امکان ہے، دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے4 تا6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

 ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، صبح کے وقت نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد اور شام کے وقت  60 تا 65 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

صبح و شام کے اوقات میں نمی کا تناسب بڑھنے کے نتیجے میں اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے،کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہواؤں کے ساتھ مغربی جانب کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نمی کا تناسب 59فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا لُو چلنے کے ساتھ  شدید گرمی کی لپیٹ میں؛  درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
  • ہیٹ ویو شہریوں کی زندگیاں نگلنے لگی، دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں
  • ملک بھر میں سورج کا قہر؛ درجہ حرارت  48 ڈگری تک جانے کا امکان، عوام کیلیے انتباہ
  • کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
  • سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی امکان
  • بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
  • میدانی علاقے آج سے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے
  • کراچی ، گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان
  • بارش کے باوجود ہیٹ ویو برقرار، 24 مئی تک جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے