پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیتی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود

پڑھیں:

1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟

سن 1965 کی جنگ کے 16ویں روز ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری آلات کے نقصانات کے علاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد 6889 تک جا پہنچی۔

سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیے۔

پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا اور اسے 12 میل بھارتی حدود میں دھکیلتے ہوئے 6 میل تک کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

https://cdn.jwplayer.com/players/WQsJqc7T-jBGrqoj9.html

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے بھارتی نیوی کی نقل و حمل مکمل طور پر بند کر دی جبکہ پاک فضائیہ کے سیبر طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے دو ہنٹر طیاروں کو دریائے بیاس پر مار گرایا۔

سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری، کھیم کرن اور گدرو سیکٹر میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے 20 بھارتی ٹینک، متعدد فوجی گاڑیاں اور گن پوزیشنز کو تباہ کر دیا۔

سن 1965 کی جنگ قوم کی اپنی مسلح افواج کے ساتھ محبت اور عقیدت کے ان گنت واقعات سے بھرپور ہے جس کی مثال 16 ستمبر کا دن تھا جب پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور عطیات کی صورت میں ڈیفنس فنڈ میں مالی امداد فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی طیاروں نے دوحہ پر بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر سے فائر کیے، امریکی اہلکار
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم