پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ 

تقریب میں برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں کو اُن کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ 

ڈاکٹر فیصل نے برطانوی پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے خدمات اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ برٹش پاکستانی برطانیہ کی معاشی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک میں ہوں پاکستان ہماری مشترکہ شناخت ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے اور ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے یزید ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کے غیور مسلمان اپنے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، اگر کوئی احقمانہ کام کیا تو پوری دنیا سے جواب ملے گا اور ہم پاکستان سے جواب دیں گے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ حالیہ دنوں میں اہم سیاسی کامیابی سمیٹی ہے، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے بعد سینیٹر شپ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ان سے محرم الحرام اور ٹرمپ کی دھمکیوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
 

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائی کورٹ: کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
  • کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
  • اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹسز نے حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے حلف اٹھا لیا
  • ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • سویڈن نے پاکستانیوں کے لیے دروازہ پھر کھول دیا
  • سویڈن کا پاکستانیوں کے لیے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی انٹرویو