پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالرز سے زائد فنڈز ملے جس میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالرز قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز گرانٹ شامل ہے۔
دستاویز میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز ہے۔
دستاویز کے مطابق 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالرز ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالرز قرض دیا، پاکستان نے 10 ماہ میں 76 کروڑ ڈالرز کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالرز حاصل ہوئے، بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالرز سے زائد حاصل ہوئے، مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 63 کروڑ ڈالرز حاصل ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کو کروڑ ڈالرز ارب ڈالرز ماہ میں
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔