8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی بر وقت کارروائیاں کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ملیا میٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید نائیک مجاہد خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ نائیک مجاہد خان وطن کی خاطر جان نچھاور کرکے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے، نائیک مجاہد خان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں نائیک مجاہد خان سکیورٹی فورسز محسن نقوی نے
پڑھیں:
راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا میں تین کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے