کوئٹہ:

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)  میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے 141 دہشت گرد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا جو ممکنہ طور پر بڑے سانحات کا سبب بن سکتی تھیں۔

جنوبی بلوچستان کے ضلع کیچ میں "ترقی اور سیکیورٹی - ایک مشترکہ ذمہ داری" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایف سی سیکیورٹی کی فراہمی سے لے کر ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ ادارہ بیواؤں کے لیے گھروں کی تعمیر، اسکولوں، مدارس اور بنیادی صحت مراکز کی بحالی، فری میڈیکل کیمپس، سولر سسٹمز اور آر او پلانٹس کی فراہمی، کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد، عوامی مسائل کے حل کے لیے جرگوں اور کھلی کچہریوں کا انعقاد، ایف سی خدمت مرکز کے قیام، نیز نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور رہنمائی جیسے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

یومِ تشکُر کے حوالے سے آئی جی ایف سی نے قومی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیچ کے عوام سے امید ظاہر کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے۔

سیمینار کے اعلامیے میں کیچ سول لیزان کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو باہمی ہم آہنگی، مؤثر رابطے اور مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

شُرکاء نے سیمینار کے توسُط سے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کریں گے اورسیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ایک مثبت اور فعال کردار ادا کریں گے۔

سیمینار میں ارکان بلوچستان اسمبلی، مقامی سیاست دانوں، سول انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، انجمن تاجران، وکلاء، ڈاکٹرز، دانشوروں، قبائلی عمائدین، پریس کلب کے ممبران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف سی کے لیے

پڑھیں:

خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم
  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی