کشیدگی کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے جنگی جرائم میں شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لیکر پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا،  بھارت نے نہ صرف پاکستان کیخلاف جارحیت کی بلکہ نہتے معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر جنگی جرائم بھی کیے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے خود اعتراف کیا کہ ’اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے‘۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کو کھلی جارحیت میں 40 سویلینز شہید ہوئےجس میں 15 معصوم بچے ،7 خواتین اور 18 مرد بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران برادرانہ سفارتی کوششوں کا اعتراف

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت سے 121 پاکستانی شدید زخمی بھی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 معصوم بچے شامل تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے مسلح افواج بشمول پاک فضائیہ اور آرمی کے کل 13 بہادر بھی شہید ہوئے۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کے شہید ہونے کے شواہد ثبوت ہیں کہ بھارتی افواج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، ایسے میں اقوام متحدہ  اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو بھارت کے اس اقدام پر انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستانی افواج نے اپنے دفاع میں جتننے بھی جوابی حملے کیے اس میں صرف اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی جنگی جرائم دفاعی ماہرین سیکیورٹی ذرائع.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی جنگی جرائم دفاعی ماہرین سیکیورٹی ذرائع ذرائع کے مطابق بھارت سیکیورٹی ذرائع بھارتی افواج

پڑھیں:

ٹرمپ، مودی رابطہ: بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار کردیا، بھارت کا دعویٰ

بھارت(نیوز ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ ااوربھارتی وزیراعظم مودی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق مودی نےٹرمپ کو کہا پاکستان سےتنازع پربھارت تیسرےفریق کی ثالثی قبول نہ کرتاہے اور نہ کرےگا۔

وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے

متعلقہ مضامین

  • ’بھارت غیرممالک میں مداخلت کا مرتکب‘، کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی
  • صدر ٹرمپ اور پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر میں کیا باتیں ہوئیں؟
  • اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری: تہران دھماکوں سے گونج اٹھا، سیکیورٹی ہیڈکوارٹر تباہ
  • ٹرمپ، مودی رابطہ: بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار کردیا، بھارت کا دعویٰ
  • آبنائے ہرمز میں بھارتی کمپنی کا خالی آئل ٹینکر چین جانے والے تیل سے بھر ے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ
  • پاک ایران کشیدگی: تفتان بارڈر مکمل بند، غذائی و ایندھن بحران کا خدشہ
  • پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی ویڈیو بنالی
  • پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کئے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیوبنالی
  • ایندھن کی کمی کے باعث برطانوی ایف-35 بی طیارے کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ
  • اسرائیل،ایران کشیدگی،  صورتحال پر گہری نظر ہے،بھارت