بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
حکومت نے بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی کی سربراہی میں وفد یورپ کا دورہ کرے گا۔ وفد مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی وفود بھیجے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلہ میں بلاول بھٹو سے رابطہ کیا، بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد یورپ کا دورہ کرے گا۔ حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی، خرم دستگیر بھی وفد میں شامل ہوں گے، کمیٹی مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی وفود بھیجے جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وہ ممالک جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟ عالمی ادارے کے اعداد وشمار
دنیا میں آبادی کا تبدیل ہوتا توازن اور صنفی بحث نئی بات نہیں ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے اور یہ بحث بنیادی طور پر تعلیم، ملازمت اور سیاست میں برابری پر مرکوز رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے حوالے سے اب ایک اور مسئلہ سامنے آ رہا ہے جس نے سائنس دانوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے کہ کئی ممالک میں خواتین کی تعداد مردوں سے بڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کوئی اچانک آنے والی تبدیلی نہیں ہے بلکہ عمر رسیدگی، ہجرت کے رجحانات اور بدلتی ہوئی طرزِ زندگی کے باعث بتدریج وقوع پذیر ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے معیشت اور سماجی امور اور ورلڈ بینک کی 2024 کی آبادیاتی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چند ایسے خطے ہیں جہاں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔
آبادی کے لحاظ سے جن ممالک میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے ان میں یہ ممالک شامل ہیں؛
مشرقی یورپ میں لیٹویا، لِتھوانیا اور یوکرین جیسے ممالک میں خواتین کی شرح مردوں سے کافی زیادہ ہے، دیگر یورپی ممالک میں روس اور بیلاروس میں بھی خواتین مردوں سے زیادہ ہیں، ایشیا میں نیپال اور ہانگ کانگ شامل ہیں اور جنوبی افریقہ میں لیسوتھواورنمیبیا میں خواتین کی تعداد مردوں سے کافی زیادہ ہے۔
مالدووا سرفہرست ہے جہاں خواتین کی شرح تقریباً 53.98 فیصد ہے، دوسرے نمبر پر لیٹویا، تیسرے نمبر پر آرمینیہ ہے جہاں خواتین آبادی کا 53.61 فیصد ہیں، چوتھے نمبر پر 53.57 فیصد خواتین کے ساتھ چوتھے اور یوکرین پانچویں نمبر پر ہے۔
جن ممالک میں خواتین کی آبادی زیادہ ہے، ان میں چھٹے نمبر پر جارجیا، ساتویں نمبر پر بیلاروس، آٹھویں نمبر پر لتھوانیا، نویں نمبر پر جزیرہ نما ملک تونگا اور دسویں نمبر پر 52.51 فیصد آبادی کے ساتھ سربیا ہے۔