پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی: سکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی: سکیورٹی ذرائع Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر اس وقت تک جاری رہتا ہے جب فریقین میں سے کوئی خلاف ورزی نہ کرے، کشیدگی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت جہاں بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا اسے بھرپور جواب ملے گا، سیز فائر 18 مئی تک ہونے کی باتیں درست نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح امریکی جریدے نے بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا،جنرل سید عاصم منیر قومی نجات دہندہ قرار علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا وزیراعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع سیز فائر
پڑھیں:
ہماری روایتی عسکری صلاحیت دشمن کو روکنے کیلئے کافی : عالمی برادری بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی ِ، مواد چوری کا جائزہ لے : پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی باتوں سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے، بھارت کو روکنے کیلئے پاکستان کی روایتی صلاحیتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اورغیر قانونی سمگلنگ پر تشویش ہونی چاہیے، 2024 ء میں بھارت کے بھابھا ایٹمی ریسرچ سنٹر سے تابکاری آلہ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں، بھارت کے شہردہرہ دون میں پانچ افراد کے قبضے سے ایٹمی مواد برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس بھارت میں 100 ملین ڈالر مالیت کا تابکار مواد کیلیفورنیم برآمد ہوا، 2021ء میں بھی بھارت میں تابکار مواد کی چوری کے تین واقعات رپورٹ ہوئے، تابکار مواد کی چوری کے واقعات بھارت میں ایٹمی مواد کے کالے بازار کی نشاندہی کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بار بارچوری ہونے کے واقعات نئی دہلی کی طرف سیحفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے اور بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔