چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ممبر ایڈمن ، ممبر انجینئرنگ اور ممبر اسٹیٹ کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر منصوبے کا اچانک دورہ،اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران سمیت کنسلٹنٹس، آرکٹیکٹس اور پراجیکٹ ڈرایکٹر نے چیئرمین سی ڈی اے کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے بارے میں تازہ ترین ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایت کے مطابق جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
مجموعی طور پر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اب تک 85 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے۔جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے سڑیکچرل کام کی فنشنگ کا آغاز کیا جاچکا ہے جناح سکوائر انڈر پاس کی بیوٹیفکش کے لئے ہارٹیکلچر سمیت الیکٹریکل ورک کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔منصوبہ کے ڈرینج سسٹم، روڈ ورک کے ساتھ اسفالٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24/7 کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائیاس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہی جائے گی۔چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور کوالٹی کو یقینی بنایا جائے منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست خوبصورت پودے لگائے جائیں۔
مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں۔جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور شہریوں کو ایندھن بچانے میں بھی مدد ملے گی۔اس منصوبے کی تکمیل سے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری و کشمیر تک مسافروں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گئی۔اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے اس منصوبہ کی بروقت تکمیل سے اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کا پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ڈی پورٹ کرنے کی دھمکی،امریکہ میں سیاسی پناہ کی شرح میں بے پناہ اضافہ وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی: سکیورٹی ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا چیئرمین سی ڈی اے منصوبے کے کا دورہ
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔