وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔

یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نےعالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔

ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز

یوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کبھی 28 مئی اور 10 مئی کے دن نہیں بھولے گا، ایک بھائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا دوسرے بھائی نے بھارت کو دھول چٹائی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

ایٹمی طاقت بننے کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے: ملک یونس


—جنگ فوٹو

ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن جاپان کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک پُروقار اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس تھے، جنہوں نے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وطنِ عزیز کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

ملک یونس نے کہا کہ بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 کامیاب دھماکے کر کے ایٹمی طاقت کے میدان میں برابری حاصل کی، جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے، جنہوں نے عالمی دباؤ اور اربوں ڈالرز کی پیشکش کو رد کرتے ہوئے قوم و ملک کے مفاد کو ترجیح دی۔

—جنگ فوٹو

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی صلاحیت کی بدولت بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے قابل ہے اور حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت لائن آف کنٹرول عبور نہ کر سکا، اس کامیابی پر ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان (مرحوم) اور اُن کی سائنسدانوں کی ٹیم کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا، اس کے ساتھ ساتھ سابق وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

تقریب سے ن لیگ جاپان کے جنرل سیکریٹری شمس بٹ، سینئر نائب صدر قدیر مغل، چوہدری انصر گجر، مرزا اکرم، شہزاد بٹ، قمر سوزوکی، سکندر پسیہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے یومِِ تکبیر کو پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، ترقی اور خوش حالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

آخر میں یومِ تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور حاضرین نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر تقریب کا اختتام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ تکبیر قوم کیلئے فخر اور سربلندی کی علامت ہے؛ راجہ علی اصغر
  •  ایٹمی دھماکے‘ نواز شریف نے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا: عظمیٰ بخاری 
  • ایٹمی طاقت بننے کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے: ملک یونس
  • یوم تکبیر پر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے قوم کو مبارکباد اور پیغامات
  • نواز شریف بڑے عوامی لیڈر، بنیان مرصوص انکی نگرانی میں کامیاب ہوا: عظمیٰ بخاری 
  • یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ؛ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • ملک میں نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں، عظمیٰ بخاری
  • اہم خبر ،کل یوم تکبیر پر تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی یا نہیں؟وزیراطلاعات پنجاب کی وضاحت آگئی
  • یوم تکبیر پر تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی یا نہیں؟وزیراطلاعات پنجاب کااہم بیان