لاہور، کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
بلاول بھٹو زرداری:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کیا۔انہوں نے یوم تکبیر پر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباو¿ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتانہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے، جس قوم کی قیادت دور اندیش، سائنسی برتری حاصل اور بہادر افواج ہو تو وہ اپنی تقدیر خود لکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شہید بھٹو کی دور اندیشی اور بے مثال جرات تھی جس نے ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دیا اور اس کیلئے عملی بنیاد فراہم کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے ادوارِ حکومت میں دانائی اور بصیرت کے ساتھ جوہری پروگرام کو محفوظ رکھا اور اس کی پیشرفت کو یقینی بنایا، ہمارا ایٹمی دفاع ان شہداءکی امانت اور ان کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا جوہری دفاع آنے والی نسلوں کیلئے ایک مضبوط ڈھال ہے، ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ اس ایٹمی دفاع کے پیچھے کتنی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ایک مضبوط، خوددار اور محفوظ پاکستان کیلئے کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی، پیپلز پارٹی نہ صرف پاکستان کو عسکری طاقت بنانے میں بلکہ معیشت، جمہوریت اور سماجی انصاف کے محاذ پر بھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آئیے یومِ تکبیر پر اپنے بانی اجداد کے خوابوں کی تکمیل کے عہد کی تجدید کریں، آئیے! ہم ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جو امن، ترقی اور عوام کی امیدوں کا حقیقی عکس ہو۔
وزیراعلیٰ بلوچستان:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا، ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی، یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کیلئے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پراپیگنڈے کو مسترد کیا، پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پوری قوم اور امت مسلمہ کی فتح ہے۔
مریم اورنگزیب:پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے، 28 مئی 1998 کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو۔ان کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کو قوم سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دھمکی، دباو¿، لالچ اور پابندیوں کی پروا کئے بغیر بہادری، عزم اور استقامت سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، یہ وطن اور آنے والی نسلوں کی حفاظت اور دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملانے کا دفاعی ہتھیار ہے۔
عظمیٰ بخاری:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، قائد میاں نوازشریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے امریکی آفر پر دو ٹوک الفاظ میں ابسولیوٹلی ناٹ کہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عالمی دباو¿ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خودمختاری کو ترجیح دی، نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، الحمدللہ آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت کبھی 28 مئی اور 10 مئی کے دن نہیں بھولے گا، ایک بھائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور دوسرے بھائی نے بھارت کو دھول چٹائی۔
حمزہ شہباز شریف:سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر ا±بھرنے کا سنہرا دن ہے، ہمارے ایٹمی قوت حاصل کرنے سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ یہ شرف مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو نصیب ہوا جنہوں نے بے پناہ عالمی دباو¿ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کئے، یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔

امید ہے پاک بھارت سیز فائر مستقل طور پر ہوگا،ترک صدر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نے یوم تکبیر نواز شریف نے پاکستان کی تکبیر پر قوم کو

پڑھیں:

ڈیگاری واقعہ — شوبز شخصیات کا غیرت کے نام پر قتل پر شدید ردعمل

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر ایک مرد و خاتون کے لرزہ خیز قتل نے ہر طرف غم و غصہ پھیلا دیا ہے ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے ایکشن لیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد دونوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیتے ہیں اس واقعے پر شوبز انڈسٹری بھی خاموش نہ رہ سکی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک جملہ شیئر کیا کہ اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو ایک بھی مرد زندہ نہ بچے ان کا یہ پیغام سادہ مگر بہت پُرتاثیر تھا اداکارہ نعیمہ بٹ نے تصویر کے ساتھ لکھا ڈرپوک دیکھنا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں بندوق ہے بہادر دیکھنا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں قرآن ہے دونوں اداکاراؤں کی پوسٹس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا اور قانون کی بالا دستی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

متعلقہ مضامین

  • دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
  • کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
  • ڈیگاری واقعہ — شوبز شخصیات کا غیرت کے نام پر قتل پر شدید ردعمل
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت
  • برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا