سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو مراسلہ بھیج دیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جون کو اتوار ہے اس لئے مہینے کے آخری ورکنگ ڈے کو تنخواہیں دے دی جائیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے سکھر زون کے ملازمین کی بڑی تعداد نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنے کے خلاف آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی سربراہی میں زونل و ریجنل آفس سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حصول کیلئے شدید و نعریبازی کی ، اس موقع پر ملازمین سے خطاب کے دوران مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی منیجمینٹ این آئی آر سی کورٹ کے واضح آرڈرز کے باوجود کانٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی رہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی اور توہین عدالت ہے ، تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے اور ملازمین شدید پریشانی میںمبتلا ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری تنخواہ ادا کرتے ہوئے معطل کئے جانے والے ملازمین کو عدالتی احکامات پر جوائنگ آرڈر دیئے جائے بصورت دیگر متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔