وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی یاد دہانی کا ہے کہ کس طرح بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی یاد دہانی کا ہے کہ کس طرح بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر نہ صرف بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کا دن ہے بلکہ کشمیری عوام کی قربانیوں، استقامت اور حوصلے کو سلام پیش کرنے کا دن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے مسلسل قربانیاں دے کر دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ آزادی کا جذبہ طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ گلگت بلتستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور یہاں کے عوام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اپنے ایمان ضمیر اور اخوت کے رشتے کے تحت کھڑے ہیں۔ ہم کشمیری عوام کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کشمیر کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کے حامی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم استحصال کشمیر کشمیری عوام کے گلگت بلتستان نے 27 اکتوبر وزیر اعلی نے کہا کہ کے عوام کے ساتھ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا