اسحاق ڈار کی بیٹے کے ہمراہ داتا دربار حاضری، دعا اور فاتحہ خوانی کی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ داتا دربار لاہور حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کی۔
داتا دربار آمد کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بھی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ڈپٹی پرائم منسٹر کو داتا دربار پر جاری ترقیاتی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار کو داتا دربار کے فرنٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، یہ منصوبہ محکمہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے 2.
ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے داتا دربار اور دربار شریف کے اردگرد کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: داتا دربار
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔