کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
---فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہرِ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 26.
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سکھر بیراج پر پانی میں 24 ہزار کیوسک کمی، مزید کمی کا امکان
سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں کے دوران پانی میں 24 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید کمی متوقع ہے۔
ریلا پیر منگل تک کوٹری بیراج پہنچے گا، دادو مورو پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ، میہڑ اور دادو تحصیل کے کچے کے علاقے متاثر ہیں، نئوں گوٹھ میں زمیں داری بند میں شگاف، مزید 4 دیہات زیر آب آگئے۔
کپاس، تل اور دیگر فصلیں متاثر ہوئی ہیں، ضلع میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی۔
دیہات کا میہڑ اور دادو سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
میہڑ سے سیلابی ریلا لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے آج ٹکرائے گا، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔