2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 2025کا دوسرا سورج گرہن21 اور 22 ستمبر کو ہوگا۔سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30منٹ پر ہوگا، 22 ستمبر کو رات 12بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات2 بج کر 54 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محکمہ خزانہ کی جانب سے کریڈٹ لاس گارنٹی 10 فیصد تک کم کرنے کی تجویز پیش
علی رامے:محکمہ خزانہ نے مالیاتی اداروں کے بوجھ میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کریڈٹ لاس گارنٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اسکیم کے مالی ڈھانچے پر سوالات اٹھاتے ہوئے مختلف ترامیم کی تجاویز پیش کی ہیں۔
محکمہ خزانہ نے کریڈٹ لاس گارنٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ بینک کے منافع کو کم کر کے کائبر میں صرف 2.4 رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید برآں، ڈاؤن پیمنٹس کی پالیسی پر نظرثانی کی سفارش کرتے ہوئے خواتین کے لیے 60 فیصد اور مردوں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
ذرائع کے مطابق بڑے فلیٹ مالکان کے لیے سبسڈی 30 سے 40 فیصد تک رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسکیم کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس پر دوبارہ غور ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت ای ٹیکسی اسکیم کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔
ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق محکمہ خزانہ کے اعتراضات دور کرنے پر کام جاری ہے۔