کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے اطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
ٹریفک جام کے باعث ہزاروں شہری سڑکوں پر پھنسے رہے جبکہ ایمبولینسوں کو راستہ نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی جگہ جگہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز