کراچی، مشتعل شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے کے الزام میں پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سلیمان کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی دونوں ڈاکوؤں کے نام اسد اور عدنان معلوم ہوئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شہری سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے شہری کو سر پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا جو کہ اورنگی ٹاؤن میں قائم قطر اسپتال سے طبی امداد کے بعد چلا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
بھارت :گاڑی نہر میں گرنے سے11افراد ہلاک، 4 زخمی
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈہ میں نجی گاڑی نہر میں گرنے سے کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
شنہو ا کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے، حادثے کا شکار افراد قریبی مندر میں پوجا کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے، حادثے کے وقت گاڑی میں مجموعی طور پر 15افراد سوار تھے، جن میں چند خواتین بھی شامل تھیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیاگیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکومت نے ہلاک افراد کے اہلخانہ کو فی کس 5لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر ریسکیو کارروائیوں کے لیے فوری امدادی ٹیمیں روانہ کر دی تھیں۔