جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے لدھا میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللّٰہ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر عصمت اللّٰہ وزیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹانک سے لدھا آتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
کرک، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار شہید
کرک (نیوز ڈیسک) کرک میں تھانہ گڑھی کی حدود میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
نامعلوم حملہ آوروں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر امان کوٹ توےکے علاقے میںاس وقت فائرنگ کردی جب ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھے اور گاڑی میں سوار ہونے ہیلگےتھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا۔ شدید آگ کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے ہے۔ کرک کے ڈی پی شہباز الٰہی کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔