کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کراچی:
3روزکے دوران شہرمیں ہلکی بارش،پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق تین روز کے دوران شہرمیں ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ مطلع زیادہ ترمرطوب اورابرآلود رہ سکتا ہے،شہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31تا33ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق3روزکے دوران سمندری ہوائیں مکمل فعال رہنے کی توقع ہے،نمی کا تناسب صبح کےوقت 65 اورشام کے وقت 80فیصد رہنےکا امکان ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
پیرکوشہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32.
ملک کےبالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈوبیراج اورسکھربیراج میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ کوٹری بیراج پرپانی کا بہاومعمول کے مطابق ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امکان ہے کے دوران کا امکان
پڑھیں:
دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بالائی علاقوں کالام، مہوڈنڈ، اتروڑ اور گبرال سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ آسمانی بجلی گرنے سے چکدرہ میں 1 لاکھ 32 ہزار لائن میں فالٹ آ گیا، بجلی لائن میں فالٹ کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔ واپڈا سوات کے مطابق بجلی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بحالی میں کتنا وقت لگے گا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔