کراچی:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔

یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا "جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔"

کرشمہ کوٹک یہ سن کر کچھ لمحے کے لیے حیران رہ گئیں اور بس اتنا کہہ سکیں، "اوہ مائی گاڈ!" تاہم انہوں نے فوراً خود کو سنبھالا اور پیشہ ورانہ انداز میں دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہو گئیں۔

یہ دلچسپ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

لاہور:

ڈیفنس سی کے علاقے میں دو مزدوروں پر بااثر ملزم آفتاب میو کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفتاب میو نامی شخص پلاسٹک کے پائپ سے دو مزدوروں، آصف اور تنویر پر تشدد کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی پولیس نے حرکت میں آ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے فوری طور پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور پولیس ٹیم کو کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب میو نے خود مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس پی نے فوری کارروائی پر ڈیفنس سی پولیس ٹیم اور ایس ایچ او رضا عباس کو شاباش بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری سے منسوب وائرل ویڈیو کے حقیقت سامنے آ گئی
  • اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
  • کرکٹ کا میدان، محبت کا پیغام! لیگ اونر نے لائیو پرپوز کر دیا
  • لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر کو لائیو نشریات میں شادی کا پرپوزل، ویڈیو وائرل
  • ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل
  • چین میں 2024 کے دوران شادیوں کے اندراج میں کمی
  • پونے جم میں ورزش کرتے شخص کی پُراسرار موت، ویڈیو وائرل
  • لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
  • یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی