کرکٹ کا میدان، محبت کا پیغام! لیگ اونر نے لائیو پرپوز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (جو پہلے ٹوئٹر تھا) پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی غیر متوقع پرپوزل کا منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب کے دوران ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جب کرشمہ کوٹک نے انٹرویو میں ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے کامیاب انعقاد کا جشن کیسے منائیں گے، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ’’جب یہ سب ختم ہو جائے گا تو شاید میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔‘‘ کرشمہ یہ سن کر حیران رہ گئیں اور صرف اتنا کہہ سکیں: ’’اوہ مائی گاڈ!‘‘
WCL owner proposing Anchor on live after SA became champions ????pic.
— Div???? (@div_yumm) August 2, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس لمحے کو پسند کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین ہرشیت ٹومر پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی۔‘‘
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ختم ہونے والی اس لیگ میں جنوبی افریقا چیمپیئنز فاتح رہی جبکہ پاکستان چیمپیئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Post Views: 3
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہرشیت ٹومر
پڑھیں:
ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
ایشین گیمز 2026 کی مردوں کی کرکٹ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے (کوارٹر فائنل) میں جگہ مل گئی ہے۔
20 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں ابتدائی مرحلے میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں سے 4 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
قرعہ اندازی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کی سرفہرست 2، 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
دوسری جانب خواتین کے کرکٹ مقابلے 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، جن میں تمام 8 ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
قرعہ اندازی کے مطابق دفاعی چیمپیئن بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا، بنگلہ دیش چین کے خلاف میدان میں اترے گا، سری لنکا ملائیشیا سے ٹکرائے گا، جبکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟
ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے تمام کرکٹ میچز ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز، جو 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوئی تھیں، میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیئن گیمز بھارت پاکستان کوارٹر فائنل