Express News:
2025-09-17@21:45:11 GMT

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، دو زخمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتول کا آبائی تعلق سوات سے تھا اور اہلخانہ نے بتایا کہ ان کا جائیداد کے حوالے سے تنازعہ بھی چل رہا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا اور اہلیہ کی جانب سے کچھ افراد بارے میں پولیس کو بتایا گیا ہے اور اس ضمن میں پولیس نے دو  افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ تاہم، ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سنگولین میں فائرنگ سے دو افرد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 27 سالہ عارف اور 25 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔

چاکیواڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے عینی شاہدین اور زخمیوں سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان ساؤتھ زون کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان کاروباری لین دین کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔

سنگولین کے رہائشی بابا بروہی نامی شخص کا مخالف پارٹی کے ساتھ دو ہفتے قبل بھی جھگڑا ہوا تھا اور مذکورہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مخالفین شاہد لنگڑا نے بابا بروہی کو دھمکانے کی غرض سے سنگولین لین میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو مقامی افراد زخمی ہوگئے جبکہ کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جو مزید شواہد حاصل کر رہا ہے جبکہ چاکیواڑہ پولیس کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حوالے سے

پڑھیں:

چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی

چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی