کشمور:

کندھ کوٹ میں پولیس مقابلے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ڈاکو غلام فرید قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطرناک ڈاکو غلام فرید کی ہلاکت پر ایس ایس پی کندھ کوٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش و تعریف ہے، گھناؤنے عزائم کے تحت شہریوں کو نشانہ بنانے والے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکو غلام فرید

پڑھیں:

آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینبرا ( انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ریستوران میں گیس کے اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد اسپتال داخل ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح وسطی سڈنی سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے ریورسٹون کے ایک ریستوران میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ شبہہ ہے کہ گیس کاربن مانو آکسائیڈ تھی،تاہم اس حوالے سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • خضدار ‘بنوں اور کرک میں8 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی
  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل
  • راجہ فاروق خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں، فرید خان
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی