کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کراچی:
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ مقتول کا آبائی تعلق نوشہرہ سے تھا، مقتول کی لاش جس کوارٹر سے ملی ہے اس میں دیوار پر ایک سیاسی جماعت کا بینر لگا ہوا تھا جس پر رہنماؤں کی تصاویر لگی ہوئی تھیں جبکہ مقتول کی سیاسی جماعت کے رہنما کے ہمراہ تصاویر بھی ملی ہیں۔
پولیس افسر نے بتایا کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جبکہ ملزم عامر موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ کہ مقتول
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
لاہور:گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔