اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران غیر ملکی ڈرامے یا فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے والوں کو بڑی تعداد میں سزائے موت دی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کسی اور ملک کے شہری اس قدر سخت پابندیوں کا شکار نہیں ہے۔

یہ رپورٹ 300 سے زائد عینی شاہدین اور متاثرہ افراد کے انٹرویوز پر مبنی ہے جو ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ایسے ہی ایک تارک وطن نے بتایا کہ لوگوں کی آنکھیں اور کان بند کرنے کے لیے کڑی پکڑ دھکڑ بڑھائی گئی تاکہ حکومت کی معمولی سی شکایت یا ناپسندیدگی بھی ختم کردی جائے۔

اقوام متحدہ کے شمالی کوریا کے دفتر کے سربراہ جیمز ہینن نے بتایا کہ کووڈ کے بعد عام اور سیاسی جرائم پر پھانسیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نئے قوانین کے تحت غیر ملکی ڈرامے، خاص طور پر جنوبی کوریا کے کے ڈرامے دیکھنے اور بانٹنے والوں کو بھی سزائے موت دی گئی۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے موجودہ راستہ نہ بدلا تو عوام مزید مصائب، ریاستی جبر اور خوف کا شکار ہوں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے شمالی کوریا

پڑھیں:

لبریشن فرنٹ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی کو چیلنج کر دیا

وکلاء کی ٹیم نے برطانیہ میں مقیم لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں پروفیسر راجہ ظفر خان، صابر گل اور لیاقت علی لون کے ساتھ لندن میں ایک پریس کانفرنس میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے جبری نظربندیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی، سزائے موت، جانبدار عدالتی کارروائی اور دیگر ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یاسین ملک گزشتہ 6 سال سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔ لبریشن فرنٹ نے بین الاقوامی قانون کے ماہر بیرسٹر طارق محمود کی سربراہی میں برطانیہ میں قائم ایک بین الاقوامی قانونی فرم کے ذریعے یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی اورجھوٹے مقدمے میں موت کی سزا کو چیلنج کیا ہے۔ وکلاء کی ٹیم نے برطانیہ میں مقیم لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں پروفیسر راجہ ظفر خان، صابر گل اور لیاقت علی لون کے ساتھ لندن میں ایک پریس کانفرنس میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ درخواست میں بھارت کے عدالتی نظام اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے یاسین ملک کے خلاف دائر مقدمات پر ہونے والے فیصلوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کے مطابق بیرسٹر طارق محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹیشن میں یاسین ملک کو انصاف کی فراہمی میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے مدد مانگی گئی ہے۔ اس موقع پر طارق محمود کے معاون بیرسٹر کارل بکلے اور بیرسٹر اقصی حسین نے بھی درخواست کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ رفیق ڈار کے مطابق لبریشن فرنٹ برطانیہ کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو یاسین ملک کے ساتھ قید کے دوران ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے غیر جوہری بننے کے تصور کو ’خیالی پلاؤ‘ قرار دے دیا
  • الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد شہر جہنم میں تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ
  • اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا
  • پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
  • غزہ، صورتحال میں بہتری کے لیے مزید تعاون درکار ہے: اقوام متحدہ
  • لبریشن فرنٹ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی کو چیلنج کر دیا