عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے اسپیشل رپورٹر کو ہنگامی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز


لاہور:بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے بین الاقوامی قانونی ٹیم نے اقوام متحدہ کے اسپیشل رپورٹر برائے تشدد کے سامنے ایک ہنگامی اپیل دائر کر دی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف پنجاب علی عمران کے مطابق یہ اپیل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے جمع کرائی ہے، جب کہ بشریٰ بی بی کی طرف سے ان کی بہن مریم وٹو نے پیش کی۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو جیل میں غیر انسانی اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی حالات کا سامنا ہے۔

اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو طویل تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، انہیں طبی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ہے، ناقص خوراک دی جا رہی ہے اور اہل خانہ و وکلا سے ملاقاتوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

اسی طرح بشریٰ بی بی کو بھی جیل میں نامناسب اور غیر انسانی ماحول کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔

بین الاقوامی قانونی ٹیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی روس میں 7.

4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ نیپال میں معمولاتِ زندگی بحال: عارضی سیٹ اپ سے قبل فوجی سربراہ کی ملاقات ایشیا کپ،پاکستان کا عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ

پڑھیں:

عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے.

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے. سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی عمران خان کریں گے، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے”ایکس“پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد، ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس دو باضابطہ اپیلیں جمع کرائی گئی ہیں.

زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کے لئے اپیل جمع کرائی جبکہ مریم وٹو نے اپنی بہن بشری بی بی کے لیے اپیل جمع کروائی ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر عمران خان اور بشری بی بی کی غیر قانونی قید اور غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے. زلفی بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی صرف اس کے حوصلے کو توڑنے کے لیے قید کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی. 

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلےمیں داخل، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری کا بیان قلمبند
  • سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
  • دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
  • توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری