عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے اسپیشل رپورٹر کو ہنگامی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
لاہور:
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے بین الاقوامی قانونی ٹیم نے اقوام متحدہ کے اسپیشل رپورٹر برائے تشدد کے سامنے ایک ہنگامی اپیل دائر کر دی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف پنجاب علی عمران کے مطابق یہ اپیل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے جمع کرائی ہے، جب کہ بشریٰ بی بی کی طرف سے ان کی بہن مریم وٹو نے پیش کی۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو جیل میں غیر انسانی اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی حالات کا سامنا ہے۔
اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو طویل تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، انہیں طبی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ہے، ناقص خوراک دی جا رہی ہے اور اہل خانہ و وکلا سے ملاقاتوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔
اسی طرح بشریٰ بی بی کو بھی جیل میں نامناسب اور غیر انسانی ماحول کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔
بین الاقوامی قانونی ٹیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی گیا ہے
پڑھیں:
کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔