محکمہ موسمیات نے کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بجادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
---فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کراچی میں بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، 23 اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران کشتی میں سوار افراد اور تیراک فوری کنارے پر آئیں
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، سسٹم آئندہ ایک سے ڈیڑھ دن میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان موسمی حالات کے دوران آئندہ دو سے تین روز سندھ میں بارش کے لیے اہم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے کا کہنا
پڑھیں:
لاہور: لیسکو میں پہلی بار خاتون ایس ڈی او تعینات
— فائل فوٹولیسکو کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ڈی او کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈسٹری بیوشن کمپنی سے انجینئر حمیرا نے لسیکو رپورٹ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ انجینئر حمیرا کو گلشن راوی سب ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی خاتون انجینئر ہیں جو آپریشن میں بطور ایس ڈی او کام کریں گی۔