غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں، اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
سینیٹ اجلاس میں صنفی تشدد سے متعلق بحث پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل پر کئی کیسز میں ملزمان کو رشتہ داروں نے معافیاں دیں، ایسے کیسز میں قانون سازی کی گئی کہ صلح کے باوجود اقدام کی سزا ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں ہے۔ سینیٹ اجلاس میں صنفی تشدد سے متعلق بحث پر جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جو اعداد و شمار پیش کئے گئے وہ الارمنگ ہیں، ایسے معاملات یا کیسز میں قوانین کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل پر کئی کیسز میں ملزمان کو رشتہ داروں نے معافیاں دیں، ایسے کیسز میں قانون سازی کی گئی کہ صلح کے باوجود اقدام کی سزا ملے گی، غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کے گواہ وہی رشتہ دار ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں تعلیم اور شعور کی بھی کمی ہے، غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں ہے، گھریلو تشدد کا بل آیا تو صوبوں کی طرف سے اعتراض آیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی دارلحکومت سے متعلق بل پر اعتراضات آئے، مرد کی انا اتنی بڑی ہے کہ چھوٹی سی بات پر ڈنڈا اٹھا لینا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیرت کے نام پر قتل اعظم نذیر تارڑ کہنا تھا کہ کیسز میں
پڑھیں:
راولپنڈی: احتجاج کیس میں غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی.انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پاکستان تھریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 کے احتجاج کے مقدمات میں ضمانتوں کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عالیہ حمزہ کی پہلے بھی ایک مرتبہ عدم حاضری پر ضمانت خارج کی جا چکی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا .ملزمان تفتیش اور ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے. دانستہ طور پر پیش نہیں ہوتے، ملزمان کے ان حربوں سے تفتیش کا عمل متاثر ہوتا ہے، اور تفتیش سمیت عدالتی عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا۔عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔اعظم سواتی پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عدالت حاضر نہیں ہوسکے، اعظم سواتی کی غیر حاضری پر ان کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالت پیش کی گئی تھی۔