واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام دھاندلی کا ذریعہ ہے، اس لیے وہ اسے ختم کرنے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوسٹل بیلٹ وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں اسی نظام کے ذریعے ہرایا گیا تھا، جب کہ دیگر کئی ممالک پہلے ہی پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کار ترک کرچکے ہیں۔

امریکا میں مڈٹرم الیکشن اگلے سال 3 نومبر کو ہوں گے اور ٹرمپ کا یہ بیان انتخابی ماحول میں نئی ہلچل پیدا کر رہا ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سعودی ولی عہد ٹرمپ سے ملنے امریکا پہنچ گئے؛ لڑاکا طیاروں نے سلامی دی

امریکی صدر کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں صدر ٹرمپ نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور تعریفی کلمات کہے۔

محمد بن سلمان کی آمد پر امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انھیں سلامی دی۔ صدر ٹرمپ نے کابینہ سے تعارف بھی کرایا۔

یاد رہے کہ پہلی بار 2018 میں سعودی ولی عہد نے امریکا کا دورہ کیا تھا اور اُس وقت بھی ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔

یہ دورہ ولی عہد محمد بن سلمان نے استنبول میں سعودی صحافی کے قتل سے پیدا ہونے پیچیدہ صورت حال اور کڑی تنقید کے دوران کیا گیا تھا۔

تاہم اب 40 سالہ محمد بن سلمان نے عالمی سطح پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو منوالیا ہے اور ایک ابھرتے ہوئے لیڈر کی حیثیت سے مانے جاتے ہیں۔

چنانچہ امید ہے کہ اس بار سعودی ولی عہد امریکا کے ساتھ پہلے سے کئی بڑے دفاعی اور توانائی کے معاہدے طے کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں لڑاکا طیاروں کی خریداری، مشرق وسطی کی صورتحال اور بالخصوص اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سعودی ولی عہد ٹرمپ سے ملنے امریکا پہنچ گئے؛ لڑاکا طیاروں نے سلامی دی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے
  • امریکی صدر کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ مسافروں کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان
  • امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنیکا باضابطہ اعلان کر دیا
  • امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ; شیڈول کی تیاری کا حکم
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ