کراچی: عمارت کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق والدہ شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عمارت کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت کی بالکونی گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ متوفیہ کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 17 سالہ مریم دختر ندیم کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کی والدہ 43 سمیرا کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کی رہنما شہناز اختر نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن گلی نمبر 6 میں قائم رہائش 5 منزلہ عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی گرنے باعث پیش آیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان کرایے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہے۔
ہیڈ محرر تھانہ شاہ فیصل کالونی عثمان شاکر نے بتایا کہ واقعہ اتفاقیہ طور پر بالکونی گرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
شیرانی(ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی کے سرحدی علاقے ضلع شیرانی میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا جوان شہید ہوگیا۔
نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی، حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔
حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
Post Views: 5