کراچی: گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے وار سے بیوی قتل، شوہر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
کورنگی نورانی بستی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ سالے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں گھر کے اندر سے تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال پہنچایا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ خورشیدہ کے نام سے کی گئی جبکہ تیز دھار آلے کے وار سے مقتول کا بھائی محمد علی بھی زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس نے بیوی کو قتل اور سالے کو زخمی کرنے والے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر کے گھر سے آلہ قتل تیز دھار آلہ برآمد کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑے میں قریب ہی رہائش پذیر اس کا بھائی محمد علی بھی اپنی بہن کے گھر پہنچا تھا جہاں اس کے بہنوئی ملزم اللہ دتہ نے اسے بھی تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کر دیا۔ تاہم۔ واقعہ میاں اور بیوی میں گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی گرفتار ملزم شوہر سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
مقتولہ چار بیٹیوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تیز دھار ا لے کے وار سے گھریلو جھگڑے
پڑھیں:
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔