امریکا کے شہر منیپولس میں کیتھولک اسکول میں فائرنگ، 2 ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیپولس میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 15 بچوں کو مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ایننسی ایشن چرچ میں پیش آیا جہاں ایک گرامر اسکول بھی قائم ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آور کو قابو کرلیا گیا ہے اور شہریوں کے لیے کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کے لیے ری یونفیکیشن زون قائم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
گورنر منی سوٹا ٹم والز نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے بچوں اور اساتذہ کے تعلیمی سال کے آغاز کو اس خوفناک واقعے نے داغدار کردیا۔
I’ve been briefed on a shooting at Annunciation Catholic School and will continue to provide updates as we get more information.
I’m praying for our kids and teachers whose first week of school was marred by this horrific act of violence.
— Governor Tim Walz (@GovTimWalz) August 27, 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بریفنگ دے دی گئی ہے اور ایف بی آئی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ بچوں، والدین اور اساتذہ کے لیے دعا کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔