2025-09-17@23:19:08 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«گھریلو جھگڑے»:
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں گھریلو جھگڑے نے افسوسناک شکل اختیار کرلی، مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کی اہلیہ نے بڑے بھائی کی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کو کمپریسر پھٹنے کے باعث آگ لگنے کا معاملہ قرار دیا گیا، تاہم مقتولہ کے بیٹے کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر اور بیٹی کے بیان کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شازیہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے بیٹے شبیر بھٹی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا...
کورنگی نورانی بستی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ سالے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں گھر کے اندر سے تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال پہنچایا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ خورشیدہ کے نام سے کی گئی جبکہ...
لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
بہاولپور کے علاقہ اوچ شریف میں گھریلو جھگڑے کے بعد باپ نے کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی، باپ بیٹی کی تلاش کے لئے ریسکیو کے تیراکوں کا آپریشن جاری ہے۔ریسکیو کنٹرول کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ ماموں آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد خود کشی کے لئے 28 سالہ باپ نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگائی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نہر میں چھلانگ لگانے والے باپ اور اسکی کمسن بیٹی کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور رات گئے تک آپریشن جاری رہا۔
کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، اور ابتدائی تحقیقات...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھریلوجھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے زہریلاسپرے پی لیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق چوہنگ کی رہائشی تانیہ کا اپنے شوہریاسرسے کسی بات پرجھگڑاہوگیا،دلبرادشتہ ہو کر زہریلا سپرے پی لیا۔پولیس کے مطابق اسے بے ہوشی کی حالت ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
حیدرآباد میں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتانا کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان...
لاہور: شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ اسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔ شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر سر میں پتھر کی کونڈی مار کر قتل کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔ لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی دوسری بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے) پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
موچکو یارمحمد گوٹھ گھرمیں فائرنگ سے6 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز ولد کامران کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کامران نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی، جاں بحق خاتون پہلی بیوی تھی اوراس سے 6 بچے ہیں جبکہ شوہرنے دوسری شادی تین سال قبل کی تھی اور دوسری بیوی سے بھی اس کا ایک بچہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا شوہراسٹیٹ ایجنٹ ہے، رات گئے میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا اورصبح خاتون نے شوہرکے پستول سے مبینہ طور پرخود...
— فائل فوٹو پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ جھگڑوں کا شاخسانہ، سسر نے ڈنڈوں کے وار سے داماد، شوہر نے بیوی قتل کردیکراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تلخ... دوسری جانب عارف والا میں اڈا جھانب کے قریب پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک...
لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا، لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
جہلم میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ جہلم کے علاقے عباس پورہ میں پیش آیا، جس میں ملزم افتخار عرف اِفی اپنی بہن سے لڑ رہا تھا کہ چچا کی مداخلت پر برہم ہوکر اس نے چچا پر چھریوں سے وار کردیے۔ پولیس نے موقع پہ پہنچ کے ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو منتقل کرکے ملزم افتخار کو گرفتار کرلیا۔
لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی ماری جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت 26 سالہ تنویر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
علامتی تصویر۔ لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزب پھینک دیا۔ کراچی میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی پر تیزاب پھینک دیاکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے مبینہ طور پر... پولیس کے مطابق فوزیہ نامی خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور ایک ہاتھ جل گیا۔متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ٹوکے سے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق قتل کا واقعہ مرید کے کے نواحی علاقے ڈیرہ سیان میں پیش آیا۔ ملزم طفیل نے گھریلو جھگڑے کے دوران ٹوکے سے وار کر کے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نےکرائم سین پر پہنچ کر کارروائی کی۔ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق والدہ کا سوتیلے والد کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو...
---فائل فوٹو شیخوپورہ میں ہاؤسنگ کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ڈی پی او بلال ظفر کے مطابق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
فوٹو: فائل بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔ بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتلبہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور: چوہنگ کے علاقے بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بہن کے خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں عروج شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم نامی شخص نے گھریلو تنازع کے بعد یہ سنگین حرکت کی ہے۔ پولیس نے...