لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
چوہنگ کے علاقے بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق، 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بہن کے خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں عروج شدید زخمی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم نامی شخص نے گھریلو تنازع کے بعد یہ سنگین حرکت کی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
سٹی42: معروف اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں۔
نوجوان اینکر عروج فاطمی کی وفات کی وجہ ڈینگی وائرس ک بنا۔ انہیں ڈینگی رائرس کچھ روز پہلے لاحق ہوا تھا اور وہ اسوائرس کی پیدا کردہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال مین زیر علاج تھیں۔ آج وہ ڈینگی کے سبب وفات پا گئیں۔
Waseem Azmet