لاہور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مارکر قتل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر سر میں پتھر کی کونڈی مار کر قتل کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گیس کنکشن کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری؛نئے گھریلو گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار
سٹی 42: صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔
ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، بجٹ دستاویزات میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے، نئے مالی سال میں 550 نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کو گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن
بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دیے جائیں گے جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں آئندہ مالی سال 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے ایریا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔
بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن کےسسٹم پر 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف ہے، رواں مالی سال کا نئے گیس کنکشنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 20 ہزار 61 ہے۔
سدھو موسے والاکو قتل کیوں کیا گیا؟گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار حقائق بتا دیے