پاکپتن: گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
کراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تلخ.
دوسری جانب عارف والا میں اڈا جھانب کے قریب پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔