اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے دیکھا ہے کہ اعلی امریکی حکام نے بار ہا کہا ہے کہ وہ ٹیرف کے معاملے پر چین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے حال ہی میں چین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے متعدد مواقع پر متعلقہ فریقوں کے ذریعے چین کو پیغام پہنچانے میں پہل کی ہے۔ جس کا چین جائزہ لے رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ ایک ہی رہا ہے۔اگر وہ لڑنا چاہتا ہے ،تو چین آخری لمحے تک لڑے گا؛ اگربات کرنا چاہتا ہے،تو چین کا دروازہ کھلا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔